کاروبار
28 جون ، 2012

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد… پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.5سے 6.5روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی تجویز وزارت پٹرولیم کو بھجوادی جس میں پٹرول فی لیٹر 5 روپے ، ڈیزل و مٹی کا تیل 2.5روپے سستا کرنیکی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ایچ او بی سی فی لیٹر 6.5روپے اور لائٹ ڈیزل 2.9روپے سستا ہونیکی تجویز۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم کی نئی 15 روزہ قیمتوں کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :