دنیا
17 جنوری ، 2017

چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی ،2 بھارتی نوجوان ہلاک

چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی ،2 بھارتی نوجوان ہلاک

 

سیلفی کے بخار نے مزید 2 جانیں لے لیں، نئی دہلی میں چلتی ٹرین کے سامنے تصویر لینے کے چکر میں 2 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک سیلفی لینے کا شوق3 برسوں میں 130 سےزائد افراد کی جانیں لے چکا ہے، ان میں سب سے زیادہ75 ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں ۔

گزشتہ روز گوجرنوالہ کے کالج میں بھی 2 طالبات سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

ادھر سندھ ہائی کورٹ میں وی آئی پی ملزم ریمانڈ کے لیے لایا گیا جو ہتھکڑی کے باوجود سیلفی بناتا رہا۔

ہتھکڑی کے باوجود ملزم کو ناصرف موبائل فون استعمال کرنے کی مکمل آزادی دی گئی تھی بلکہ وہ پولیس کی نگرانی میں ایک نہیں دو دو موبائل فون استعمال کرتا رہا۔

وی آئی پی ملزم موبائل کے فرنٹ کیمرے میں دیکھ کر اپنے بال بھی سنوارتا رہا۔

مزید خبریں :