28 جون ، 2012
لاہور… بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قیدی رہا کردینے چاہیے۔ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرجیت سنگھ اپنے ساتھ جیل میں کیے گئے سلوک سے کافی مطمئن نظر آئے اور پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ، تاہم اچھے سلوک کے گن گانے کے باوجود سرجیت کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان آیا تو جاسوسی کے الزام میں پھر دھرلیا جائیگا اس لیے وہ دوبارہ پاکستان نہیں آئیگا۔