19 جنوری ، 2017
ملائیشیا سے ملک بدر کیے جانے والے ساٹھ پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے والے ساٹھ پاکستانیوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک کمپنی نے ورکنگ ویزا پر ملائیشیا بھجوایا جسے انہوں نے تین تین لاکھ روپے ادا کیے۔
متاثرین کے مطابق جب وہ ملائیشیا پہنچے تو پتہ چلا کہ کمپنی دیوالیہ ہو چکی ہے، تین ماہ قید کی سزا کاٹی جس کے بعد ملک بدر کر دیا گیا، متاثرین نے پاکستانی حکومت سے کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔