28 جون ، 2012
پشاور … پشاور کے علاقہ سوڑیزئی میں دھماکے سے مزار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بڈھ بیر پولیس اسٹیشن کے علاقہ سوڑیزئی میں حاجی میاں نیکا کے مزار میں ہونے والے دھماکے کے باعث مزار کے احاطے میں واقع دو کمروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔