28 جون ، 2012
راولپنڈی… سیاچن محاذ کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے فوجیوں میں سے ایک اور شہید کی میت مل گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر میں تودہ گرنے والے مقام پر شہداء کی میتیں نکالنے کا عمل جاری ہے اور ایک شہید کی میت کو آج نکالا گیا ، اس کی شناخت کا عمل جاری ہے، اس سانحہ میں 139 فوجی دب گئے تھے جنہیں بعد میں سرکاری طور پر شہید قرار دے دیا گیا تھا، اس مقام سے نکالے جانے والے فوجی شہداء کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ باقی کی تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے۔