پاکستان
23 جنوری ، 2017

نوازشریف وطن کی ضرورت ہیں، مریم اورنگزیب

نوازشریف وطن کی ضرورت ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن کی ضرورت ہیں، کسی نے بھی نوازشریف پر آنکھ اٹھانے کی کوشش کی تو لوگوں کا سمندر اسے نہیں چھوڑے گا۔

گوجرانوالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے الزام لگاتے رہیں گے اورعوام نواز شریف کو کامیاب کراتے رہیں گے ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دو،تین سو کا ٹولہ کے پی کے میں اسپتال اوراسکول میں کمرہ تک نہیں بنا سکا، مریم نواز کی طرف بھی کسی نے بری آنکھ سے دیکھا تو لوگ اس کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوال کرنے والے پہلے اپنے صوبوں میں شہبازشریف جیسے لیڈر لائیں،ترقی کا سفریونہی چلتا رہا تو 2018ء میں بھی نوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔

 

مزید خبریں :