صحت و سائنس
24 جنوری ، 2017

پشاور میں 10 سے زیادہ میڈیکل لیبارٹریاں سیل

پشاور میں 10 سے زیادہ میڈیکل لیبارٹریاں سیل

 

غیر تربیت یافتہ عملے اور غیر معیاری آلات کے استعمال پر پشاور میں دس سے زیادہ میڈیکل لیبارٹریاں سیل کردی گئیں، کارروائی ضلعی انتظامیہ کے ہیلتھ کیئر کمیشن نے کی۔

ناصر باغ روڈ، حیات آباد اور دیگر علاقوں میں قائم ان لیبس میں ٹیسٹ کے لیے دوائیں بھی زائد المیعاد استعمال کی جارہی تھیں۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن نے ناصر باغ روڈ، حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں کاروائیاں کیں، اس دوران دس سے ذیادہ میڈیکل لیبارٹریاں سیل کردی گئیں۔

ان لیبارٹریز میں نان کوالیفائڈ اسٹاف کام کررہاتھااور آلات بھی ٹھیک نہیں تھے اور ٹیسٹ کےلیے میڈیسن بھی زائد المعیاد استعمال کی جارہی تھیں، متعدد افرادکو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :