پاکستان
25 جنوری ، 2017

چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبہے میں پولیس افسران برطرف

چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبہے میں پولیس افسران برطرف

 

راجن پوراورملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث چھوٹو گینگ سے تعلقات کے شبے میں بہاول نگر کےعلاوہ ضلع راجن پورکے مختلف تھانوں کےافسران سمیت 10سےزائد اہلکاروں کوبرطرف کردیاگیا ۔

برطرف افسران میں ڈی ایس پی اورایس ایچ او رینک کے افسران شامل ہیں ۔ ان اہلکاروں کو جےآئی ٹی اورانٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر نوکری سے برطرف کیاگیا۔

رپورٹ میں برطرف اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :