Geo News
Geo News

پاکستان
26 جنوری ، 2017

ڈیڑھ ارب کے تحفے ترین خاندان نے آپس میں بانٹے، دانیال عزیز

ڈیڑھ ارب کے تحفے ترین خاندان نے آپس میں بانٹے، دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں کہ ایک ارب 64 کروڑ 70 لاکھ روپے کے تحفے جہانگیر خان ترین، ان کے بچوں اور ان کی بیوی نے آپس میں بانٹے۔

دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے تحفے ان کے ٹیکس ریٹرنز میں واضح ہیں۔

دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے باورچی اور مالی کے نام پر کاروبار کیے، عمران خان کو اپنے ساتھ کھڑا چور نظر نہیں آتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا، اب الزام لگانے والوں کو پکڑ کر لانا ہے، پی ٹی آئی کوفارن فنڈنگ کیس میں جواب دینا ہوگا۔

 

مزید خبریں :