29 جون ، 2012
نئی دہلی. . . .. پاکستان کی قید سے رہائی پانیوالاجاسوس سرجیت سنگھ بھارت میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیاہے جہاں اسکا کہناہے کہ سربجیت سنگھ دہشتگرد ہے اس لیے اسے رہانہیں کیا جارہا۔سرجیت سنگھ نے گولڈن ٹیمپل پر حاضری دی اور کہا کہ وہ منتیں مانگتارہاتھا کہ اسے آزادی ملے جوعشروں بعد اسے نصیب ہوئی ہے۔ سرجیت سنگھ کے اہل خانہ اورگاوں کے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔سرجیت سنگھ نے کہا کہ تمام بھارتیقیدیوں کو پاکستان میں اچھی طرح رکھا جاتاہے لیکن سربجیت سنگھ کی رہائی کامعاملہٹیڑھی کھیر ہے۔