Geo News
Geo News

دنیا
29 جون ، 2012

امریکا، فورٹ بریگ میں فوجی کی فائرنگ سے بٹالین کمانڈر ہلاک

امریکا، فورٹ بریگ میں فوجی کی فائرنگ سے بٹالین کمانڈر ہلاک

واشنگٹن… امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے فورٹ بریگ فوجی اڈے پر امریکی فوجی نے فائرنگ کرکے بٹالین کمانڈر کو ہلاک اور ایک اہلکار کو زخمی کردیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد امریکی فوجی نے خود کو بھی ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن حکام نے اس کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بریفنگ کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوکی، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں

مزید خبریں :