29 جنوری ، 2017
ٹیکساس کے شہر وکٹوریا میں مسجد کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے،واقعے کی وجہ سامنے نہ آسکی ،حکام نے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ایک ہفتے قبل مسجد سے الیکٹرونک ڈیوائسسز بھی چرائی گئی تھیں۔وکٹوریا کے اسلامک سینٹر میں ہفتے کی رات 2 بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ، ایمر جنسی سروسز کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں 4 گھنٹے لگے۔
اسلامک سینٹر کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ قیاس آرائی نہیں کریں گے کہ یہ حملہ ایک آتش زنی کا واقعہ تھا یا نہیں لیکن گزشتہ ہفتے سینٹر سے الیکٹرونک ڈیوائسز چرائی گئی تھیں۔2013 میں بھی اس مسجد کی دیوار پر نفرت آمیز جملےلکھے گئے تھے۔