پاکستان
29 جون ، 2012

ارسلان کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کو تین نام تجویز

ارسلان کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کو تین نام تجویز

اسلام آباد… ارسلان افتخار کیس میں مشترکا تحقیقاتی ٹیم کیلئے نیب جلد پولیس اور ایف آئی اے کی نامزدگیوں پر حتمی غور کرے گا۔ نیب کے ترجمان نے جیونیوز کو بتایاہے کہ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس اور ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیم کیلئے 3 نامزدگیاں کردی ہیں،پولیس نے ایس پی فیصل میمن، اے ایس پی کیپٹن مستنصر کے نام دیئے ہیں،ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصراللہ گوندل کا نام تجویز کیا ہے،نیب کمیٹی آج یا کل ان ناموں پر غور کرکے جلد مشترکا تحقیقاتی ٹیم قائم کرے گی۔

مزید خبریں :