30 جنوری ، 2017
سات مسلمان ممالک کے شہریوں کو امریکا آنے سے روکنے کے فیصلے پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے دوسرے دن بھی جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نومنتخب امریکی صدر نے اپنے انتخابی منشور کے دوران کیے اعلانات کے مطابق مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سات ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے احکامات پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد سے اس خلاف امریکا بھر میں احتجاج جاری ہے۔
اس سلسلے میں پیر کو واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن سمیت کئی امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ٹرمپ مخالف ریلیوں کی حمایت کر دی ہے، اسے واپس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔