31 جنوری ، 2017
ریاض اینڈی...کراچی میں رکشہ، پیلی ٹیکسی کی سروس کسی بھی قاعدے قانون سے بالاتر ہوگئی ہے۔
شہر کی سڑکوں پر چلنے والے رکشے اور ٹیکسی کو کوئی پوچھنےوالا نہیں، جن کے میٹرغائب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہیں۔
ایسے میں سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروسز کے خلاف چابک دستی کا مظاہرہ دکھایا ہے،جنہیں پابند کیا گیا ہے کہ انہیںگاڑی کمرشل کرنا ہوگی، فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہوگا، جبکہ روٹ پرمٹ بنوانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی نجی ٹیکسی سروس کے خلاف پابندی کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔