31 جنوری ، 2017
ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمس نے امریکی صدر کے تارکین وطن پر پابندی سے متعلق فیصلے کو جارحانہ قرار دے دیا، کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمس Numan Kurtulmus نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر دوبارہ غور کریں، امریکی صدر کا نیا قانون قابل قبول نہیں۔
ترک نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسلامو فوبیا، تارکین وطنوں کے مخالف احساسات اور ڈر اس فیصلے کی وجہ بنے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں اور تارکین وطنوں کی امریکا آمد پر پابندی لگادی ہے۔