دنیا
02 فروری ، 2017

نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے عہدے کا حلف اٹھالیا

 

 

نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ریکس ٹلرسن کی بطور وزیرخارجہ منظوری امریکی سینیٹ نے دی تھی۔

امریکی سینیٹ میں نامزد وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے حق میں چھپن اورمخالفت میں تینتالیس ووٹ ڈالےگئے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ریپلکنزکے تمام باون سینیٹرزکے علاوہ تین ڈیموکریٹ اورایک آزاد رکن نے بھی ریکس ٹلرسن کی حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ڈیموکریٹ کے تینتالیس سینیٹرزنے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

ایگزون موبل کارپوریشن کے سابق سی ای او ریکس ٹلرسن روس سے بہترتعلقات کے حامی سمجھے جاتے ہیں، ریکس ٹلرسن کوروس سےقریبی روابط پرتنقیدکاسامناہے۔

مزید خبریں :