پاکستان
02 فروری ، 2017

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے استعفیٰ دے دیا

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے استعفیٰ دے دیا

 

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے،ذرائع کے مطابق اپنا استعفیٰ عدالتی احکامات پر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن پر سماعت جا ری ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر منتخب شخصیات کوعہدوں پر نہیں رکھا جا سکتا۔

اس حوالے سے کیس کی سماعت عدالت میں جا ری ہے لیکن اس معاملے کی زد میں پہلے مرتضیٰ وہاب آئے اور اب مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔

اپنے استعفیٰ پر مولا بخش چانڈیو نےکہا ہےکہ عدالتی احکامات کے بعد عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں تھا۔

مزید خبریں :