کھیل
29 جون ، 2012

ورلڈ ٹی 20:تیس ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار،کامران اکمل شامل

ورلڈ ٹی 20:تیس ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار،کامران اکمل شامل

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 چمپئن شپ کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں کامران اکمل سمیت تین وکٹ کیپر شامل ہیں۔ دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں آل راوٴنڈرعبدالرزاق، وہاب ریاض اورعمران نذیربھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پاکستان کے موجودہ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل 16 کھلاڑی بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کی حتمی منظوری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف دیں گے۔ ورلڈٹی20چمپئن شپ کیلئے ٹیموں کو30ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست11جولائی تک جمع کرانی ہے۔

مزید خبریں :