دلچسپ و عجیب
29 جون ، 2012

امریکا:غلاموں کی آزادی کاقانونی مسودہ20لاکھ ڈالر میں نیلام

امریکا:غلاموں کی آزادی کاقانونی مسودہ20لاکھ ڈالر میں نیلام

واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی شہر نیویارک میں ایک معروف نیلام گھر کے تحت سابق امریکی صدر کا دستخط شدہ امریکا میں غلاموں کی آزادی کے قانون کا نایاب وتاریخی مسودہ20لاکھ(2ملین)ڈالر سے زائد میں نیلام ہوگیاہے۔1864میں پیش کیے جانے والے Emancipation Proclamationنامی اس قانونی مسودے کو اُس وقت کے امریکی صدر ابراہم لنکن نے منظور کیا اور اس کی48کاپیوں پر دستخط کیے تھے۔اس قانون کے تحت 40سے50ہزار غلاموں کو اپنے آقاؤں کی جبری غلامی سے آزادی ملی تھی ۔یہ تاریخی قانونی مسودہ12لاکھ (1.2ملین)ڈالر کی ابتدائی بولی کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جوکچھ ہی دیر میں 20لاکھ85ہزار (2.08ملین)کی قیمت پر نیلام ہوگیا۔

مزید خبریں :