03 فروری ، 2017
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ایران کو متزلزل نہیں کرسکتیں لیکن ایران کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ کسی کی دھمکیوں سے ایران متزلزل نہیں ہوسکتا، ایران اپنی عوام سے طاقت حاصل کرتا ہے،اور وہ کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا، ہم اپنے ہتھیار کسی کے خلاف نہیں اپنے دفاع میں استعمال کرینگے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے، ایران ، صدر اوباما کے نرم رویے کو بھی نہیں سراہتا جبکہ ایران کو معلوم ہونا چاہئے کہ میں اوباما سے مختلف ہوں، ایران نے چار روز قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔