پاکستان
29 جون ، 2012

کراچی: تاجروں نے پولیس اہلکاروں کو ملزم سمجھ کر پکڑ لیا، شدید تشدد

کراچی: تاجروں نے پولیس اہلکاروں کو ملزم سمجھ کر پکڑ لیا، شدید تشدد

کراچی … کراچی کے علاقے آرام باغ کے قریب اللہ والا مارکیٹ میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو دکانداروں نے ملزم سمجھ کر پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق آرام باغ کے قریب جامع کلاتھ مارکیٹ سے متصل اللہ والا مارکیٹ میں ایس آئی یو کے سادہ لباس اہلکاروں کو دکانداروں نے ملزمان سمجھ کر دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے دوران اہلکاروں کے کپڑے بھی پھٹ گئے، اس دوران دکانداروں نے سادہ پولیس اہلکاروں کی موبائل بھی روک لی۔ ذرائع کے مطابق جامع کلاتھ مارکیٹ میں سادہ لباس اہلکاروں نے بھتا خور کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا، تاہم اے ایس پی پریڈی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکاروں نے تھانے میں اپنی آمد کا اندراج نہیں کرایا تھا۔ دوسری جانب تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکار مارکیٹ سے دکانداروں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور رہائی کیلئے 70 سے 80 ہزار روپے طلب کئے جاتے ہیں، تاہم آج دکانداروں نے سادہ لباس اہلکاروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی موبائل بھی روک لی۔ ذرائع کے مطابق تاجروں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سادہ لباس اہلکاروں پر تشدد کیا اور موبائل پر بھی توڑ پھوڑ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملحقہ تھانوں سے افسران پہنچ گئے جس کے بعد اہلکارو کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :