05 فروری ، 2017
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانسیسی بینک کے پروگرام کےتحت پنجاب کے15ہزار اسکول،7 ہزار بنیادی مراکزصحت اوریونیورسٹی آف بہاولپور کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا،اس پروگرام پرعملدرآمد کےلئےاسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس کےاے ایف ڈی بینک کےتعاون سےسولر انرجی کےفروغ کےپروگرام اور ترک کمپنی ذورلو انرجی سے طےپانےوالے100میگاواٹ سولرمعاہدےپر پیشرفت کاجائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو تیز رفتاری سےآگے بڑھانا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے، کشمیری عوام عالمی برادری سےپوچھتےہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہاہے۔
مسلم ن کے وفد سےملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے ملکی خوشحالی کیخلاف ناپاک سازش کی گئی، قبضہ گروپوں اورقرض معاف کرانے والوں کو ساتھ ملانے سے تبدیلی نہیں آ سکتی۔