29 جون ، 2012
سڈنی …یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے،یہ گانا تو ہر کسی نے سنا ہوگا لیکن اسکی حقیقی مثال آسٹریلیاکے میرین پارک میں موجود ڈولفن اور دریائی بچھڑے نے پیش کی ہے۔جیٹ نامی ڈولفن اور میری نامی دریائی بچھڑا جب صرف دو ماہ کی تھی جبھی سے گہری دوستی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ایک میرین پارک میں موجود ان دونوں ہی جانوروں کی دوستی اور انسیت اس قدر گہری ہوگئی ہے کہ یہ ایک دوسرے کے بناء ذرا دیربھی نہیں رہ سکتے۔ حتیٰ کہ اگر ایک دوست کہیں اِدھر اُدھر ہو تو دوسرا فوراً ہیلو ہائے کرنے اور اپنی غیر مانوس زبان میں باتیں بگھارنے پہنچ جاتا ہے۔صحیح معنوں میں اسے ہی کہا جاتا ہے کہ دوستی ہو تو ایسی۔