07 فروری ، 2017
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک لاش پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ جب جیتنے کی کوئی امید نہیں رہی تو پیپلزپارٹی اس طرح حملہ آور ہوگئی ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ معاملات کو اس حد تک نہ لے جائیں ، قتل کی تحقیقات ہورہی ہیں ۔