08 فروری ، 2017
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کاغیرذمہ دارانہ رویہ ہے، معاہدے کی خلاف ورزی سے بھارت کو خود نقصان ہو گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر درپیش چیلنجز سےمتعلق جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اس معاملے کو حل کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی رویے کے باوجود پاکستان ذمہ دارریاست ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہم اس معاملے کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس مسئلے پر سیاست سے گریز کرے، وزیراعظم کے پرامن ہمسائیگی کے وژن کے تحت بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی۔