08 فروری ، 2017
ترک فوج نے شمالی شام میں داعش کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد الباب شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے، اس دوران 58 جنگجوؤں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ الفرات شیلڈ آپریشن میں شریک ترک فوج اور دیگر ملیشیا نے پہلے الباب شہر کے اردگرد پہاڑیوں پر قبضہ کیا اور پھر پیشقدمی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہوگئی۔
اس آپریشن کے دوران دو فوجی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے، جبکہ جھڑپوں میں داعش کے 58 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ۔