پاکستان
08 فروری ، 2017

ستر فیصد ریونیو دینے والے کراچی کو نظر اندازکیا گیا: سراج الحق

ستر فیصد ریونیو دینے والے کراچی کو نظر اندازکیا گیا: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 70 فیصد ریونیو دینے کے باوجود کراچی کو ہمیشہ نظر اندازکیا گیا، مجھے یقین ہے کہ کراچی کی ترقی کے بغیرپاکستان کی ترقی ممکن نہیں، یہاں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا۔

کراچی میں ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اساتذہ، ڈاکٹر اور تاجروں پر مشتمل ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہر پرشام غریباں بنانے والوں نے اختیارات کے باجود شہر کیلئے کچھ نہیں کیا،نادرا نے بھی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے محکمہ تعلیم میں نوکریوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوکریاں صرف میریٹ پر دی جائیں۔

پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قیادت کرپٹ ہو تو کرپشن کا ناسور پورے معاشرے میں پھیل جاتا ہےاورہمارے وزیر اعظم نے خود تسلیم کیا پاناما میں ان کے خاندان کا نام ہے۔

مزید خبریں :