29 جون ، 2012
کوالالمپور … ملائیشیا میں حکام نے تعمیراتی کمپنی میں کام کرنیوالے 81 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، 31 بنگلا دیشی باشندے بھی شامل ہیں۔ ان غیر قانونی تارکین وطن کو 21 جون کو کولاالمپور کے سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 41 افراد انڈونیشیا سے، 3میانمار سے، 2 پاکستان سے اور ایک ایک باشندہ بھارت اور سری لنکا سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ گرفتاریاں ملائیشین اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ پر عمل میں لائی گئیں۔