09 فروری ، 2017
فرانس میں دہشتگرد حملوں کے بعد مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور کے گرد شیشے کی حفاظتی دیوار بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
پیرس کے میئر آفس کے مطابق ایفل ٹاور کے نچلے حصے کے گرد شیشے کی حفاظتی دیوار بنانے کا منصوبہ ہے، شیشے کی دیوار کسی دہشتگرد حملے سے بچانے کے لیے لگائی جائیگی،منصوبے کی منظوری پر ڈھائی میٹر بلند شیشے کے پینل ایفل ٹاور کے گرد لگائے جائیںگے۔
منصوبے پر دو کروڑ ڈالرسے زائد کی لاگت آئیگی، ایفل ٹاور کے گرد لوہے کا حفاظتی جنگلہ پہلے سے لگا ہوا ہے، تین سو چوبیس میٹر بلند ایفل ٹاور پرسالانہ ستر لاکھ سیاح آتے ہیں۔