10 فروری ، 2017
دنیا میں نت نئی اشیاء اور جدیدٹیکنالوجی کی مانگ جہاں تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں جرمنی میں پہلی بار ایک ایسی سپرمارکیٹ کھل گئی ہے جہاں ’فالتو‘یعنی بچا ہوا کھانا وغیرہ فروخت کیا جائے گا جہاں خاص بات یہ ہے کہ قیمت خریدارکی مرضی کا ہوگی۔
ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں اس سپرمارکیٹ کا کھلنا ایک ایسے معاشرے کی جانب ایک چھوٹا قدم ہے جہاں ’’کوئی شے ضائع‘‘کرنے کو برداشت نہیں کیا جاتا جبکہ جرمنی نشریاتی ادارے کے رپورٹر ایرین بانوس روئز کے بقول یہ سماجی شعورکے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔