10 فروری ، 2017
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کو 8رنز سے شکست دیدی ہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندر کو جیت کے لئے137رنز کا ہدف دیا ،جس کے جواب میں لاہور قلندر کی پوری ٹیم 18اعشاریہ 4اوورز میں 128رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
لاہور قلندر کی طر ف سے جیسن رائے 27،کپتان میک کولم 20،گرینٹ ایلیٹ26 جبکہ سنیل نارائن 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ذوالفقار بابر ،محمد نواز اور حسن خان نے 2،2وکٹیں حاصل کی جبکہ نوار علی اور ملر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریلی روسو کے شاندار 60رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 9وکٹ کے نقصان پر 136رنز بنائے تھے ۔