10 فروری ، 2017
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں جانب کے طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور لاٹھی کا آزاداستعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا ۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ گروپوں میں گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد آج پھر دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے۔
پولیس نے یونیورسٹی میں پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ یونیورسٹی سیکیورٹی کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، زخمی طالب علم کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔