10 فروری ، 2017
ترک وزیر اعظم بنالی یلدرم اور سی آئی کے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں ترکی نے امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔
ترک وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو سے ملاقات کی، اس موقع پر ترکی کی جانب سے امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔اس سے قبل ڈائریکٹر سی آئی اے نے گزشتہ روز ترک صدر سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں ترک وزیراعظم نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اہمیت پربھی زور دیا،یاد رہے کہ گزشتہ جولائی میں ترکی میں ہونے والی بغاوت کا الزام ترک حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن پر عائد کیا گیا ہے۔