13 فروری ، 2017
گزشتہ برس دسمبر میں ترک دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر پر حملے کے دوران اتاری گئی ایک تصویر کو’’ورلڈ پریس 2017کی بہترین تصویر‘‘ کا انعام دیا گیا ہے۔
ورلڈ پریس فاؤنڈیشن کے ججز نے ترک فوٹو گرافر برہان اوزبیلیاس کی تصویر کو ایک ایسی دھماکا خیز تصویر قرار دیا، جو عصر حاضر میں پائی جانے والی نفرت کی عکاسی کر رہی ہے۔
جیوری نے بتایا کہ اس مقابلے میں دنیا کے 125 مختلف ممالک کے پانچ ہزار سے زائد فوٹو گرافر کی 80 ہزار تصاویر شامل تھیں تاہم ججوں نے ترک فوٹو گرافر برہان اوزبیلیاس کی جرات کو سراہتے ہوئے ان کی اس تصویر کو فاتح قرار دیا۔انتہائی خوف کےعالم میں تصویر بنانےوالے فوٹوگرافر کو 10ہزار یورو کی انعامی رقم دی جائے گی۔