13 فروری ، 2017
بھارت میں دنیا کی وزنی ترین خاتون کا وزن کم کرنے کا علاج شروع کردیا گیا، مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان احمد کا وزن پانچ سو کلو گرام ہے۔
بھارت کے سیفی اسپتال میں داخل 37سالہ ایمان احمد کو آج سے کھانے میں صرف لیکوئیڈ سپلیمنٹس دیے جائیں گے۔
ایمان احمد کو ایک دن میں دو کلو وزن کم کرنا ہے، امید کی جارہی ہے کہ ایمان کا وزن 25دنوں میں 50کلوگرام کم کیا جاسکے گا۔
ایمان کی چربی کم کرنے اور خون کی روانی بڑھانے کے لیے فزیوتھراپی بھی کی جارہی ہے۔