دنیا
14 فروری ، 2017

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کےبیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کےبیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت

 

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکا ، چین اور جاپان کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا ۔

اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی گئی ۔

امریکی مندوب، نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ کونسل تمام ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یہ واضح کرے کہ اس قسم کے تجربات ناقابل قبول ہیں اور اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔

 

مزید خبریں :