15 فروری ، 2017
ہالی وڈ اداکار ہیریسن فورڈ ایک بار پھر جہاز حادثے کا شکارہونے سےایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے،اس بار نئے ایڈونچر کے شوق میں سو سے زائد مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
بہادر،نڈر،ایڈونچر کے شوقین انڈیانا جونز کو نیا اینڈونچر مہنگا پڑ گیا،چو ہتر سالہ ہالی وڈ اداکار ہیریسن فورڈ نے جہاز اڑانے کے شوق میں ایک سو دس مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
ہیریسن فورڈ سانتا مونیکا ایئرپورٹ سے طیارہ لے کر اڑے،ائیر کنٹرول کی طرف سے انہیں کیلے فورنیا کے قریب اورینج کنٹری کے جان وینے ائیرپورٹ پر جہاز لینڈ کرنے کی ہدایات ملیں، لیکن اداکار نے غلطی سے اسے ٹیکسی وے پر لینڈ کرادیا۔
جہاں امریکن ائیرلائنز کا بوئنگ طیارہ 737 کھڑا تھا اس میں سو سے زائد مسافر اور کرو کے چھ ممبران سوار تھے،فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایسا کرنا سیفٹی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے،ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تحقیقات کے نتیجے میں ہالی وڈ اسٹار کو اپنے فلائنگ لائسنس سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے،ہریسن فورڈ کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، مارچ دوہزار پندرہ میں بھی وہ طیارے کے حادثے میں زخمی ہو گئے تھے،اس وقت بھی وہ طیارہ خود اڑا رہے تھے۔