16 فروری ، 2017
عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے میں 51 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کےمطابق دھماکا بغدادمیں صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ میں ہوا۔صدر سٹی کی مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
دھماکےکی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔گذشتہ تین دنوں میں بغدادمیں ہونےوالا یہ تیسرا دھماکا ہے۔