18 فروری ، 2017
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے ،دونوں کھلاڑیوں پر پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔
خالد لطیف اور شرجیل خان کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دونوں کھلاڑی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے تین بار پیش ہوئے اور وڈیو بیانات ریکارڈ کرائے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے اینٹی کرپشن ٹیم نے سوالات کئے کہ وہ اس کام میں کب سے ملوث تھے،اسپاٹ فکسنگ پر اُن کو کس نے اُکسایا، اور کون کون سے کھلاڑی اُن کے ساتھ شامل رہے،کہاں ملاقاتیں ہوئیں اور کیا کیا ڈیل ہوئیں ۔
کھلاڑیوں نے بے گناذرائع کے مطابق
اسپاٹ فکسنگ کیس کے ملز م شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے اپنے بیانات میںخود کو بے گناہ بھی قرار دیا۔