18 فروری ، 2017
امریکی ریاست کولو راڈومیں بر ف سے مجسمہ بنا نے کا عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں چین سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔
27 ویں سالانہ مقابلے میں دنیا بھر کے بر ف سے مجسمہ ترا شنے والے ماہر فنکار وں کی 15 ٹیموں نے شرکت کی، شدید سردی میں ان فنکاروں نے بر ف کے بلا کس سے خوب صورت شاہکار تراشے اور اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔
سخت مقابلے کے بعد چین سے تعلق رکھنے والے مجسمہ سازوں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل جیت لیا۔
واضح رہے کہ بعد ازاں ان مجسموں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔