19 فروری ، 2017
جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پرامریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ جان کیلی کا کہنا تھا کہ نئی امیگریشن پالیسی احتیاط سے اور بہتر انداز میں تیار کی جارہی ہے تاکہ اس کے نتیجے میں دوبارہ کسی قسم کی افراتفری پیدا نہ ہو ۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی میں گرین کارڈ کے حامل افراد کے امریکا میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں تارکین وطن کے حق میں ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کے حق میں نعرے درج تھے ۔