20 فروری ، 2017
سینئر سیاست دان غلام مصطفیٰ کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں کہ جلد عمران خان سے ملاقات میں اس بات کا اعلان کروں گا ۔
لاہور میں ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرچکے ہیں اوراس حوالے سے جہانگیر ترین اوراسحاق خاکوانی سمیت دیگر لیڈروں سے بات طے ہوچکی ہے ۔