Geo News
Geo News

پاکستان
01 جولائی ، 2012

ڈی جی خان: خواتین سمیت4افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ میں پکنک مناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین خواتین سمیت چار افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان کے بلاک 48 کے رہائشی خاندان رند اڈہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پکنک منانے گئے تھے اس دوران شاہدہ نامی خاتون اپنے دوسالہ بچے گل زماں کو نہلا رہی تھی کہ پاوٴں پھسلنے سے بچے سمیت دریا میں گرگئی جسے بچانے کے ان کی دوکزن سائرہ اور سونیا بھی دریا میں کود پڑی مگر چاروں ڈوب گئیں ،مقامی افراد نے چاروں کی لاشیں نکال لیں جنہیں بعد میں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :