پاکستان
02 مارچ ، 2017

فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

 

فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کےاجلاس کی اندرونی کہانی باہر آگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات پر عمل 5سال بعد شروع کرنے کامطالبہ کیا تھا لیکن کابینہ نے ان کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

کابینہ کے زیادہ تر ارکان کی رائے تھی کہ معاملے کو 5سال کے لیے مؤخر کیا گیا تو وہ 5 سال کبھی نہیں آئیں گے اور ماضی کی طرح 15،20سال پر محیط ہو جائیں گے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ اب یہ موقع گنوا دیا تو کبھی ہاتھ نہیں آئے گا، کابینہ ارکان کی رائے سننےکے بعد وزیراعظم نے سفارشات کے مطابق فیصلہ کرنےکے لیے کہا۔

مزید خبریں :