05 مارچ ، 2017
امریکہ نے محفوظ اسقاطِ حمل کے لیے بین الاقوامی اداروں کو دی جانے والی فنڈنگ پر پابندی عائد کردی جس سے غیر محفوظ اسقاط حمل کے واقعات میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ بین الاقوامی اداروں کو دی جانے والی فنڈنگ عارضی طورپر روک دی گئی ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایاگیا کہ یہ پابندی کب تک برقراررہے گی۔
ادھر بین الاقوامی اداروں نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا کے اس فیصلے سے غیر محفوظ اسقاط حمل کے واقعات میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔