01 جولائی ، 2012
لاہور…برصغیر کے صوفی شعرا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں شام قلندر ہوئی، گلوکار بوبی وزیر نے عارفانہ کلام پیش کیا۔الحمرا ہال میں ہونے والی یہ محفل حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے حوالے سے منعقد کی گئی جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شام قلندر میں گلوکار بوبی وزیر نے اولیائے کرام کی شان میں قصیدے ، قوالیاں اورمنقبت پیش کیں۔ تقریب میں بوبی وزیر کے ساتھ دیگر گلوکاروں نے عارفانہ کلام پیش کیا،کچھ فنکاروں نے دھمال ڈال کر حضرت لال شہباز قلندر سے عقیدت کا بھی اظہار کیا۔