پاکستان
10 مارچ ، 2017

پاک بحریہ کی کثیرالملکی فورس151کی کمانڈ آٹھویں بارمکمل

پاک بحریہ کی کثیرالملکی فورس151کی کمانڈ آٹھویں بارمکمل

پاک بحریہ نے کثیرالملکی ٹاسک فورس151کی کمانڈ آٹھویں مرتبہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے کموڈور محمد شعیب نے ٹاسک فورس کی کمانڈ جاپانی بحریہ کے رئیر ایڈمرل چینگ کوک چین کے حوالے کی۔

تقریب کی صدارت کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسزامریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون مائیکل ڈونیگن نے کی۔

اس موقع پر کموڈور محمد شعیب نے اپنی کمانڈ کے دوران ٹاسک فورس کی کارکردگی ، تجربے اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

پاکستان نیوی بحری قزاقوں اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن میں مشترکہ بین الاقوامی ٹاسک فورس کا حصہ بھی ہے اور کئی مرتبہ اس ٹاسک فورس کی کمانڈ بھی سنبھال چکی ہے۔

مزید خبریں :