02 جولائی ، 2012
اسلام آباد… سابق وزیرقانون بابراعوان نے سپریم کورٹ سے کہاہے کہ توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی کے 6 رہنماوٴں میں سے صرف ان اکیلے کے خلاف کارروائی نہیں ہونا چاہیئے ۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ نے بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،بابراعوان نے دلائل میں کہاکہ انہیں آئینی آرٹیکلز 4، 9، 10 اے اور 25 کے تحت بنیادی حق نہیں مل رہا، جس پریس کانفرنس پر ان کیخلاف یہ کارروائی جاری ہے اس میں انکے ساتھ 6 پارٹی رہنماء اور بھی تھے، ان میں دو وزراء بھی شامل ہیں، کارروائی صرف اکیلے ان کے خلاف ہورہی ہے، بابراعوان نے کہاکہ عدالتی عمل پر اثرانداز ہونا توہین ہے تو پھر عدلیہ حمایتی میں جلسے کرنا بھی توہین عدالت ہیں، بعد میں عدالت نے بابراعوان کو آئندہ تاریخ پر دلائل مکمل کرنے کی کوشش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔